Friday, November 6, 2020

متعارف واٹس ایپ پرمیسجز سات دن بعد غائب کرنے والا فیچر



 پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ کی جانب سے پیغامات غائب کرنے کا نیا آپشن متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے تحت پیغام بھیجنے اور اسے موصول کرنے والے صارفین کے موبائل سے یہ پیغام خود بخود سات دن بعد ختم ہو جائے گا۔ دنیا بھر میں واٹس ایپ کے دو ارب سے زیادہ صارفین ہیں اور اس ایپ کی ملکیت فیس بک کے پاس ہے۔ ایپ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس آپشن کے ذریعے پیغامات کو پرائیویٹ یعنی خفیہ رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ واٹس ایپ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اس آپشن کے تحت پیغام موصول کرنے والے صارفین ایسے پیغامات کے سکرین شاٹ لے سکیں گے اور کسی بھی پیغام، تصویر یا ویڈیو کو آگے بھی بھیج سکیں گے۔

یہ آپشن واٹس ایپ صارفین کے لیے نومبر کے اواخر میں متعارف کروا دی جائے گی۔ایک بلاگ میں کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ پیغامات کو سات دنوں کے بعد مٹانے کا آپشن اس لیے دیا جائے گا تاکہ یہ اطمینان رہے کہ یہ گفتگو ہمیشہ کے لیے موجود نہیں رہے گی اور ساتھ ہی یہ بھی کہ آپ یہ بھول نہ سکیں کہ آپ کس حوالے سے بات کر رہے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کو ضم کرنے کے حوالے سے بھی کام جاری ہے۔کمپنی کی حریف میسیجنگ ایپ جس سے متاثر ہو کر فیس بک کی جانب سے متعدد فیچرز متعارف کروائے گئے کی بنیاد ہی پیغامات غائب ہونے کے اصول پر رکھی گئی تھی۔ٹیک کرنچ کے لیے کام کرنے والے ایک صحافی انگرڈ لنڈن نے ٹویٹ کیا کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ واٹس ایپ کو یہ فیچر متعارف کروانے میں اتنا عرصہ لگ گیا کیونکہ اس نے سٹیٹس کا آپشن، جو ایک روز میں غائب ہو جاتا ہے، 2017 میں متعارف کروایا تھا۔

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home