Sunday, November 15, 2020

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

فاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، تیل کی قیمت میں کمی کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 71پیسے کی کمی گئی۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100روپے69 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے79پیسے کمی کردی گئی۔ جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101روپے 43 پیسے فی لیٹرمقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home