چین نے سب سے بڑے معاشی معاہدے سے امریکا اور بھارت کو نکال دیا
چین نے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی و معاشی معاہدے سے امریکا اور بھارت کو نکال دیا ہے، سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس معاہدے کا نام آر سی ای پی ہے، یہ سابق امریکی صدراوباما کا آئیڈیا تھا کہ اس میں بھارت اور دوسرے ممالک کو بھی شامل کیا جائے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے تبصرے میں کہا کہ چین نے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی و معاشی معاہدے سے امریکا اور بھارت کو نکال دیا ہے، اس معاہدے کا نام آر سی ای پی ہے، ایشیاء پیسفک کنڑیز اوباما کا آئیڈیا تھا، کہ اس میں بھارت اور دوسرے ممالک کو بھی شامل کیا جائے۔
اب پتا نہیں وہ خود چھوڑ گئے یا نکال دیے گئے۔دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق دنیا کے 15 ممالک نے مل کر دنیا کا سب سے بڑا تجارتی اتحاد قائم کیا ہے جو عالمی معیشت کا تقریباً ایک تہائی حصہ بنتا ہے۔ ریجنل کامپری ہینسو اکنامک پارٹنرشپ (آر سی ای پی) میں جنوبی کوریا، چین، جاپان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت 10 جنوب مشرقی ایشیائی ممالک شامل ہے۔


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home